زمین ڈاٹ کام کو فارم ہاؤسز کے منصوبے بالکسا ریٹریٹس لاہور کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل

Spread the love

لاہور(انسائیڈ سٹوری ) پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی ادارے زمین ڈاٹ کام نےبرکی  روڈ لاہور میں پیش کردہ جدید فارمز ہاؤسز کے   منصوبےبالکسا ریٹریٹس   کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے ہیں۔ اس حوالے سے زمین ڈاٹ کام کے ہیڈ آفس میں تقریب منعقد کی گئی، جس  میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹرسیلز  لاہور چوہدری لئیق افتخار، ڈائریکٹرزپراجیکٹ  سیلزلاہور  باسل حفیظ،علی ریحان، عثمان سرور،  ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ایکوزیشن و جے وی محسن گلزار ،سینئر مینجر مارکیٹنگ رضوان کاظمی جبکہ  بالکسا ریٹریٹس کے سی ای اوسید رضا حسن زیدی    اور ڈائریکٹر فنانس زینب رضا سمیت دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز لاہور چوہدری  لئیق افتخار  نے کہا کہ بالکسا ریٹریٹس  میں پیش کئے جانے والے شاندارفارم ہاؤسز  اپنی جدید اور عالمی معیار کے مطابق سہولیات کی بدولت  شہر لاہورمیں فارم ہاؤسز کی  مارکیٹ کو نئی جہت سے متعارف کرائیں  گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بے مثال منصوبے متعارف ہونے کے بعد اہلیان  لاہور اب فارم ہاؤسز کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں جو کہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے لئے خوش آئند ہے۔

بالکسا ریٹریٹس  کے سی ای اوسید رضا حسن زیدی  نے کہا کہ 64 کنال اراضی پر مشتمل بالکسا ریٹریٹس کو نہ صرف عالمی معیار کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے، بلکہ  برکی روڈ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل  ائیر پورٹ اور رنگ روڈ کے بالکل قریب جدید فارم ہاؤسز پر مشتمل گیٹڈ اور محفوظ کمیونٹی لیونگ اسے  لاہور کا ایک منفرد اور بے مثال منصوبہ ثابت کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*