زمین ڈاٹ کام کو سیالکوٹ کے نئےپراپرٹی منصوبے یونین ٹاور کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل

Spread the love

سیالکوٹ(انسائیڈ سٹوری)  پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام نے سیالکوٹ کے نئے تعمیراتی منصوبے یونین ٹاور کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کرکے اسے باقاعدہ لانچ کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز سنٹرل شیخ شجا ع اللہ خان، ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز سنٹرل مظفر مجید ، ریجنل سیلز مینجر ارسلان احمد خان، یونین ٹاورکے ڈائریکٹر اور سی ای او ائیر سیال امین احسن ، ڈائریکٹرز اکمل چیمہ اور فیصل چیمہ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق، صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس میاں عمران اکبر، چیئرمین ائیر سیال فضل جیلانی اور چیئرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ خواجہ مسعود اختر  سمیت سیالکوٹ کی معروف کاروباری، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز سنٹرل شیخ شجا ع اللہ خان نے کہا کہ  زمین ڈاٹ کام  کی جانب سے سیالکوٹ کی شاندار لوکیشن پیرس روڈ پر یونین ٹاور باقاعدہ لانچ کر دیا گیا  ہے، ہم پُرامید ہیں کہ ملک کے نامور اور قابل اعتماد اداروں کی جانب سے پیش کیا جانے والا یہ منصوبہ اپنی منفرد سہولیات اور جدید طرز تعمیر کی بدولت جلد صارفین کی توجہ کا مرکز بن جائے گا۔

ڈائریکٹر یونین ٹاور   اور سی ای او ائیر سیال امین احسن کا کہنا تھا کہ یونین ٹاور میں کارپوریٹ آفسز کے ساتھ ساتھ عالمی معیار کا ہوٹل بھی تعمیر کیا جائے گا، اس منصوبے کی تکمیل کے بعد سیالکوٹ جیسے صنعتی شہر میں کاروباری سرگرمیوں کی مزید حوصلہ افزائی ہو گی۔ یونین ٹاور میں کی جانے والی سرمایہ کاری نہ صرف محفوظ  بلکہ قابل منافع بھی ہو گی۔  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*