زمین ڈاٹ کام نے کثیرالمنزلہ منصوبےایل وی ہائٹس کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے

Spread the love

لاہور(انسائیڈ سٹوری) پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی ادارے زمین ڈاٹ کام نےرائیونڈ روڈ لاہور میں تعمیر ہونے والے جدید  کثیر المنزلہ  منصوبے ایل وی ہائٹس  کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے ہیں۔ اس حوالے سے زمین ڈاٹ کام کے ہیڈ آفس میں تقریب منعقد کی گئی، جس  میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹرسیلز  لاہور چوہدری لئیق افتخار، ڈائریکٹرپراجیکٹ  سیلزلاہور  باسل حفیظ، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ایکوزیشن و جے وی محسن گلزار ، جبکہ ایل وی ہائٹس کے سی ای او  چوہدری اشتیاق احمد، تعمیر ڈویلپرز کے  چیئرمین چوہدری  محبوب خلیل اور ڈائریکٹر حاجی محمد سلیم   سمیت دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز لاہور چوہدری  لئیق افتخار  نے کہا کہ ایل وی ہائٹس  میں پیش کئے جانے والے شاندار اپارٹمنٹس اپنی جدید اور عالمی معیار کے مطابق سہولیات کی بدولت  شہر لاہور کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو نئی جہت سے متعارف کرائیں  گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بے مثال منصوبے متعارف ہونے کے بعد شہر لاہور میں اب اپارٹمنٹ لیونگ کا کلچر فروغ پا رہا ہے جو کہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے لئے خوش آئند ہے۔

ایل وی ہائٹس کے سی ای او  چوہدری اشتیاق احمد نے کہا کہ  اس منصوبے کو نہ صرف عالمی معیار کے مطابق ڈیزائن اور تعمیر کیا جائے گا بلکہ اس میں شامل سوئمنگ پول، ہائی اسپیڈ لفٹس، بچوں کے پلے ایریا اور دیگر بہترین سہولیات اسے لاہور کا ایک منفرد اور بے مثال منصوبہ ثابت کریں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*