لاہور میں زمین ڈاٹ کام کے پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

Spread the love

لاہور (انسائیڈ سٹوری) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے لاہور کے نجی ہوٹل میں پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا ۔ ایونٹ میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز  لاہور لئیق چوہدری سمیت  ڈائریکٹر ز پراجیکٹ سیلز لاہور باسل حفیظ، حافظ عثمان اور  علی ریحان نے شرکت کی۔ اس پراپرٹی سیلز ایونٹ میں  زمین اوپل، زمین کواڈرینگل،  زمین اورم،ٹی اسکوائر، پرل ون ریزیڈنسیز، زی ایونیو، امانہ نور ریزیڈنس، ریزیڈنس ۱۵، آئیکون ویلی فیز ۲، جے ہائٹس، گرینڈ اسکوائر مال، گلبرگ سٹی سنٹر، ڈی بی ۳۲، ڈیفنس ویو اپارٹمنٹس، ستارہ سرین ٹاور، پیس سرکل، آئیکون ہومز اور زامن سٹی سمیت  دیگر  منصوبے نمائش کیلئے پیش کئے گئے۔ ایونٹ میں پیش کردہ   منصوبوں کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔ پراپرٹی سیلز ایونٹ کے شرکاء کو بہترین ڈیلز اور ڈسکاونٹس بھی دیے گئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز لاہور لئیق چوہدری نے کہا کہ پراپرٹی سیلز ایونٹس کا مقصد  جہاں ایک جانب قابل اعتماد اور منافع بخش تعمیراتی منصوبوں کو شہریوں کے سامنے لانا ہے  وہیں دوسری جانب اُنہیں سرمایہ کاری کی ترغیب  بھی دینا ہے جس سے ملکی معیشت کو بحیثیت مجموعی فائدہ پہنچتا  ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ  زمین ڈاٹ کام  رئیل اسٹیٹ  شعبے کی  تعمیر و ترقی کیلئے  ہر اول دستے کا کردار ادا کرتا رہے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ  کا شعبہ اپنے ساتھ پچاس سے زائد دیگر صنعتوں کو بھی سہارا دیتا ہے  اور اس ایک شعبے کی ترقی سے پچاس سے زائد صنعتیں  پھلتی پھولتی ہیں۔

پراپرٹی سیلز ایونٹ کے دوران زمین ڈاٹ کام کی باخبر سیلز ٹیم نے مارکیٹ کی صورتحال، تحقیق اور مکمل اعداد و شمار پر مشتمل پریزنٹیشن  کے ذریعے صارفین کو محفوظ سرمایہ کاری کے حوالے سے رہنمائی اور معلومات فراہم کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*