زمین ڈویلپمنٹس، بودلہ بلڈرز کے مابین ڈی ایچ اے ملتان میں گالف ویوز رومینزاکی تعمیر کا معاہدہ

Spread the love

ملتان (انسائیڈ سٹوری)  پاکستان کے  سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام  کے تعمیراتی ادارے زمین ڈویلپمنٹس اور بودلہ بلڈرز کے مابین    ڈی ایچ اے ملتان   میں گالف ویو زرومینزا کے نام سے پُرتعیش رہائشی منصوبہ تعمیر کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔ دونوں اداروں کے مابین ہونے والے معاہدے پر زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز سنٹرل شیخ شجاع اللہ خان اور سی ای او بودلہ بلڈرز پیر صہیب طارق بودلہ  نے دستخط کئے۔  اس موقع پر زمین ڈاٹ کام کے  کنٹری ہیڈ احمد حسین بھٹی، ڈائریکٹر افیلیٹس و ایکوزیشن عادل کمال جبکہ بودلہ بلڈرز کے ایم ڈی پیر جنید بودلہ سمیت ڈی ایچ اے ملتان کے پراجیکٹ ڈائریکٹر بھی موجود تھے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے کنٹری ہیڈ احمد حسین بھٹی نے کہا کہ جنوبی پنجاب خصوصاً ملتان میں کثیر المنزلہ تعمیرات وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ہم نے بودلہ بلڈرز کے ساتھ مل کر ڈی ایچ اے ملتان رومینزا کی شاندار لوکیشن پر ایک ایسے منصوبے کو تعمیر کرنے کا معاہدہ کیا ہے جو مستقبل میں ڈی ایچ اے ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب  کی تعمیراتی  پہچان  ثابت ہو گا۔

زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز سنٹرل شیخ شجا ع اللہ خان کا کہنا تھا کہ گالف ویو زرومینزا  کے نام سے اہلیان ملتان کیلئے ایک  شاندار پراجیکٹ سامنے لائے ہیں۔  یہ منصوبہ جنوبی پنجاب میں زمین ڈویلپمنٹس کا پہلا منصوبہ ہے جسے نہ صرف بروقت مکمل کریں گے بلکہ ملتان سمیت دیگر شہروں میں مزید منصوبے بھی متعارف کرائے جائیں گے۔

سی ای او بودلہ بلڈرز پیر صہیب طارق بودلہ نے کہا کہ  زمین ڈویلپمنٹس  کے ساتھ مل کر  سرزمین اولیاء کی سب سے شاندار لوکیشن پر ، پُر تعیش اور مناسب قیمت پر اپارٹمنٹس فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ اس منصوبے کی سب سے اہم بات اس کا ڈی ایچ اے ملتان کے رومینزا میں تعمیر ہونا ہے، جو کہ نہ صرف جنوبی پنجاب کے شہریوں کے لئے سرمایہ کاری کا شاندار موقع ہے بلکہ ملک بھر کے سرمایہ کاروں کے لئے پُرکشش ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*