زمین ڈاٹ کام کی جانب سے میگا مال اینڈ ریزیڈنسی کراچی میں بزنس کنیکٹ ایونٹ کا انعقاد

Spread the love

کراچی(انسائیڈ سٹوری)پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام نے  میگا مال اینڈ ریزیڈنسی ، گلستان جوہر ،کراچی میں’’ زمین بزنس کنیکٹ  ایونٹ ‘‘ کا انعقاد کیا   جہاں پر زمین کے افیلیٹس کو  اُن بہترین  رئیل اسٹیٹ منصوبوں کے حوالے سے تفصیلات پیش کی گئیں جن میں کی جانے والی سرمایہ کاری منافع بخش اور محفوظ ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ میں ایسے کئی ایک ایونٹس کا ملک بھر میں انعقاد کیا جا چکا ہے جس کا براہ راست فائدہ پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو ہوتا ہے ۔ 

زمین  کے افیلیٹس کو مارکیٹ میں موجود دیگر ایجنٹس پر اس لحاظ سے برتری حاصل ہوتی ہے کہ  پراپ فورس کے ذریعے سے اُن کی رسائی  زمین کی دستیا ب انونٹری تک با آسانی اور ہمہ وقت ہوتی ہے ۔ پراپ فورس سے نئے اور موجودہ افیلیٹس کے پاس یہ موقع ہوتا ہے کہ وہ پاکستان بھر میں موجود زمین  کے رئیل اسٹیٹ منصوبوں کو فروخت کرواتے ہوئے بہترین کمیشن کما سکتے ہیں۔ یہ وہ رئیل اسٹیٹ پراجیکٹس ہوتے ہیں جن کی مارکیٹنگ اور فروخت کے  حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو ہی حاصل ہوتےہیں ،پراپ فورس کے ذریعے سے اس  انونٹری  تک   سیلز ایجنسیز اور انفرادی ایجنٹس کو رسائی فراہم کی جاتی ہے جس سے اُن کے پاس ملک کی بہترین  رئیل اسٹیٹ  ڈیلز موجود ہوتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*