پشاور میں زمین ڈاٹ کام کے پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

Spread the love

پشاور(انسائیڈ سٹوری) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ادارے  زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پشاور کے نجی ہوٹل میں  پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں ویکسین شدہ شہری ایس او پیز کی پیروی کرتے ہوئے اپنی فیملیز کے ہمراہ شریک ہوئے۔ پراپرٹی سیلز ایونٹ میں   گرینڈ پلاڈیم، ریور کورٹ یارڈ، رمادا بائی ویندم،ایل اے ٹاورز، پشاور ہائٹس، کینال وسٹا، ڈینز ٹاور، جیمز ٹاور، سٹی میڈیکل کمپلیکس، ایل بی فارم ہاؤسز، گرین آکس، حیات آباد ہائٹس، سیڈرویلی ریزارٹس، پائن ویو کاٹجز، گلیمرس ہائٹس اور کالام کاٹجز سمیت بیس سے زائد منصوبے عوام الناس کی دلچسپی کیلئے پیش کئے گئے ۔ ایونٹ میں پیش کئے جانے والے منصوبوں کی مارکیٹنگ اور فروخت کے تمام حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔ ایونٹ کے دوران  شرکاء کو بہترین ڈیلز اور خصوصی آفرزبھی پیش کی گئیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز نارتھ خرم حسین  نے کہا کہ پراپرٹی سیلز ایونٹس کا مقصد ایک ہی جگہ پر شاندار اور منافع بخش تعمیراتی منصوبوں کے حوالے سے شہریوں کو مکمل معلومات فراہم کرنا ہے، جس سے اہلیان پشاور بھی بھرپور انداز میں مستفید ہو رہے ہیں۔  زمین ڈاٹ کام  کی جانب سے پیش کردہ منصوبے بہترین اور قابل اعتماد ہونے کی بدولت شہریوں میں یکساں مقبول ہیں ۔

زمین ڈاٹ کام کے ہیڈ آف ایکوزیشن اینڈ جے وی نارتھ عدیل ناصر کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام  نے پراجیکٹ سیلز کی دنیا میں اپنی شاندار خدمات سرانجام دی ہیں جس کی وجہ سے آج ملکی معیشت میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر ایک مرکزی شعبے کی حیثیت رکھتا ہے، اس ایک شعبے کی مزید تعمیر وترقی سے پچاس سے زائد دیگر منسلک  صنعتیں بھی ترقی کی منازل طے کریں گی۔

پراپرٹی سیلز  ایونٹ کے دوران زمین ڈاٹ کام کی باخبر سیلز ٹیم نے مارکیٹ کی صورتحال، تحقیق  اور مکمل اعداد و شمار پر مشتمل  پریزنٹیشن کے ذریعے صارفین کو محفوظ سرمایہ کاری کے حوالے سے رہنمائی اور معلومات بھی فراہم کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*