زمین ڈاٹ کام کے زیر اہتمام فیصل آباد میں نئے پراپرٹی منصوبے دی ایج مال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

Spread the love

فیصل آباد(انسائیڈ سٹوری)  پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام نے فیصل آباد میں نئے پراپرٹی منصوبے دی ایج مال  کو لانچ کرتے ہوئے اس کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ۔ تقریب میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز سنٹرل شیخ شجاع اللہ خان، ڈائریکٹر پراجیکٹ  سیلز سنٹرل مظفر مجید،ریجنل سیلز مینجر فیصل آباد اسد سلیم،  جبکہ  چیئرمین گو  پٹرولیم اینڈ  ستارہ ہائٹس خالد ریاض ، ڈائریکٹر گو پٹرولیم  بلال انصاری ، ڈائریکٹر ستارہ ہائٹس طاہر اقبال اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ستارہ ہائٹس مظہر عباس  نے شرکت کی۔ تقریب میں معروف گلوکار ندیم عباس لونے والا، علی عباس ،شیر علی اور مہر علی نے لائیو پرفارمنس کے دوران اپنی آواز کا خوب جادو جگایا اور  داد سمیٹی۔

دی ایج مال فیصل آباد ایک کثیر المقاصد منصوبہ ہے جس میں کمرشل آؤٹ لیٹس، دفاتر، اپارٹمنٹس اور ہوٹل سوئٹس پیش کئے جائیں گے، مین سرگودھا روڈ فیصل آباد  کی پرائم  لوکیشن اور آسان ماہانہ اقساط میں ادائیگی کے باعث یہ تعمیراتی منصوبہ سنجیدہ خریداروں اور سرمایہ کاروں کیلئے گہری دلچسپی کا باعث ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز سنٹرل شیخ شجاع اللہ خان نے کہا کہ  زمین ڈاٹ کام  کی جانب سے سرگودھا روڈ فیصل آباد  کی شاندار لوکیشن پر  نیا منصوبہ دی ایج مال   متعارف کروایا گیا ہے جس میں سرمایہ کاری کرنے والے  بعد از تکمیل وہاں رہائش اختیار کرتے ہوئے یا کاروبار شروع کرتے ہوئے  فخر اور سکون محسوس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد  کی پراپرٹی مارکیٹ میں اب کثیر المنزلہ منصوبے سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں جو کہ خوش آئند ہے۔

اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر   ستارہ ہائٹس  مظہر عباس  نے کہا کہ فیصل آباد کی پراپرٹی مارکیٹ پاکستان کی اہم ترین پراپرٹی مارکیٹس میں شمار ہوتی ہے۔ یہاں پراپرٹی کی مانگ موجود ہے اور خریدار بھی منفرد اور جدید منصوبوں میں  دلچسپی لیتا ہے  ۔  ہم نے زمین ڈاٹ کام کی خدمات لیتے ہوئے  دی ایج مال  کو متعارف کروایا ہے ، جو اپنی منفر دسہولیات کے باعث فیصل آباد کا کامیاب ترین کثیر المنزلہ منصوبہ ثابت ہو گا۔  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*