زمین ڈاٹ کام کے زیر اہتمام کراچی میں نئےپراپرٹی منصوبے ’’امان گالف ویو‘‘ کی لانچنگ

Spread the love

کراچی (انسائیڈ سٹوری)پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام نے کراچی میں نئے پراپرٹی منصوبےامان گالف ویو  کی گرینڈ لانچ تقریب کا انعقاد کیا جس میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز ساؤتھ طحہٰ محمود، ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز آغا اسرار، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹرز شعیب انیس، اصغر علی اور سلطان احمد   جبکہ امان گالف ویو  کے منیجنگ ڈائریکٹر راحیل رینچ  اور  پراجیکٹ ڈائریکٹر  عمیر جلیانوالہ سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداران شریک ہوئے۔امان بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کی  جانب سے تعمیر کئے جانے والے امان گالف ویو کو  مین جناح ایونیو ، کراچی کی بہترین لوکیشن پر تعمیر کیا جا  رہا ہے جس  میں 2، 3 اور 4 بیڈ رومز کے بہترین اپارٹمنٹس دستیاب ہونگے۔ واضح رہے کہ امان گالف ویو کے مارکیٹنگ اور فروخت کے تمام حقوق اب صرف زمین ڈاٹ کام کو ہی حاصل ہیں ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹرسیلز ساؤتھ طحہٰ محمود نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے مین جناح روڈ پر  امان گالف ویو نہ صرف سنجیدہ خریداروں بلکہ سرمایہ کاروں  سمیت سب  کیلئے  ہی  فائدہ مند پراجیکٹ ہے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام  ایک اعتبار کا نام بن چکا ہے اور جہاں  ہم پر ڈویلپرز اعتبار کرتے ہیں، وہیں ہمیں سنجیدہ خریداروں کا اعتماد بھی حاصل ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہاؤسنگ سیکٹر میں ابھی مزید بہت کچھ ہونا باقی ہے اور زمین ڈاٹ کام اس شعبے کی تعمیر و ترقی میں ہر اول دستہ کا کردار ادا کرتا  رہے گا۔

امان بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے منیجنگ ڈائریکٹر راحیل رینچ نے کہا کہ اس منصوبے پر تعمیراتی کام کا آغاز ہو چکا ہے اور ہم اس منصوبے کی تعمیر  اور معیار میں کسی قسم کی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ اُنہوں نے کہاکہ یہ کراچی کا بہترین اور اعلیٰ معیار کا پراجیکٹ ہے جس کا حقیقتاً سب ہی کو فائدہ حاصل ہوگا۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں زمین ڈاٹ کام سے بہتر رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی مارکیٹنگ اینڈ سیلز کوئی ادارہ نہیں کر سکتا ہے،انہیں نہ صرف پاکستانیوں بلکہ اوور سیز پاکستانیوں کا بھی بھر پور اعتماد حاصل ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ شفافیت کے ساتھ پراجیکٹ کو جلد فروخت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ راحیل رینچ نے کہا کہ ہم مستقبل میں بھی زمین ڈاٹ کام کے ساتھ مزید منصوبوں پر کام کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*