کرکٹ ٹیمیں نہ آنے سے کوئی قیامت نہیں آگئی ۔ چوہدری سرور

Spread the love

: انسائیڈ سٹوری :

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اگر ٹیمیں نہیں آئیں تو کیا ہوا، اس پر ماتم نہیں کرنا چاہئے۔

انھوں نے یہ بات گورنر ہاوس میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ چوہدری سرور نے پنجابی میں جواب دیا۔

انھوں نے کہا کہ نہیں آئی تو نہیں آئی۔ کیا ہوگیا۔ کیا کوئی طوفان آگیا۔ کیا کوئی قیامت آگئی۔  ٹی وی پر روز بیٹھ کر ماتم کرتے ہیں۔ ٹیم نہ آنے سے کوئی قیامت نہیں آگئی۔

چوہدری سرور نے یہ بھی کہا کہ جب کوئی ٹیم آتی ہے تو بزنس متاثر ہوتا ہے۔ لہذا ہم کو رونا دھونا بند کردینا چاہئے۔

لنک میں ویڈیو موجود ہے۔ 

https://www.facebook.com/MohsinBilal85/videos/192492262984873

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*