فردوس کی سونیا کے وارنٹ گرفتاری جاری

Spread the love

: انسائیڈ سٹوری : 

سرکاری افسران کی افسر شاہی عروج پر پہنچ گئی۔ قبضہ گروپ کی سرپرستی میں ملوث،عدالت بھی کسی خاطر میں نہ سمجھا۔

تفصیلات کے مطابق اے سی سیالکوٹ سونیا صدف نے  قبضہ گروپ سے مبینہ ساز باز کرکے شہری کی قیمتی اراضی پر  قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ سونیا صدف نے عدالتی احکامات کو ماننے سے بھی انکار کر دیا اور عدالت کے سامنے پیش نہ ہوئیں۔ عدالت برہم ہوئی اور توہین عدالت کرنے پر اے سی سیالکوٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ 

یاد رہے کہ پانچ ماہ قبل رمضان بازاروں میں بے ضابطگیوں اور اپنے فرائض سے غفلت برتنے  پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور اے سی سیالکوٹ سونیا صدف کے درمیان بھی تلح کلامی ہوئی تھی۔ 

عوامی مسائل حل نہ کرنے پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان جو اس وقت معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب تھی نے سونیا صدف کی کافی کلاس بھی کی۔ سونیا صدف کی حمایت میں نہ صرف انکے بیج میٹس نے بلکہ بیوروکریسی نے احتجاج شروع کردیا تھا اور سونیا صدف کی تعریفوں کے پل باندھے تھے۔ سوشل میڈیا پر طوفان برپا کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک قابل آفیسر کیساتھ بدتمیزی کی۔

بعض میں اس وقت کے چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو خط بھی لکھا کر تحفظات بارے آگاہ کیا گیا۔

تاہم تحقیقات کے بعد جو رپورٹ سامنے آئی اس میں بھی سونیا صدف کے رویے اور ڈیوٹی سے غفلت کو تکرار کی وجہ قراردیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*