ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پریمیم افیلیٹ پروگرام متعارف

Spread the love

: انسائیڈ سٹوری :

زمین ڈاٹ کام کی جانب سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پریمیم افیلیٹ پروگرام متعارف کروا دیا گیا۔
پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی ادارے زمین ڈاٹ کام نے اپنے ساتھ منسلک ایجنسیز کے لئے پریمیم افیلیٹ پروگرام متعارف کروا دیا ہے۔

یہ ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے جس کے ذریعے زمین ڈاٹ کام کے ساتھ بطور افیلیٹ منسلک ہونے والی رئیل اسٹیٹ ایجنسیز کو کاروباری ترقی کے مزید مواقع حاصل ہوں گے۔ اس پروگرام کے مطابق سب سے اچھا کاروباری ریکارڈ رکھنے والی زمین ڈاٹ کام کی افیلیٹ ایجنسیز کو پریمیم افیلیٹ کا درجہ دیا جائے گا۔ جس کے تحت ان ایجنسیز کو کاروباری ترقی کے لئے زمین ڈاٹ کام کی جانب سے مخصوص سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز لئیق چوہدری نے کہا کہ پریمیم افیلیٹ پروگرام رئیل اسٹیٹ شعبے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ اس پروگرام کے ذریعے زمین ڈاٹ کام کی افیلیٹ ایجنسیز کی کاروباری صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔ پریمیم افیلیٹ کا درجہ حاصل کرنے والی رئیل اسٹیٹ ایجنسیز کی زمین ڈاٹ کام کے آن لائن پلیٹ فارمز پر نہ صرف تشہیر کی جائے گی بلکہ انہیں میڈیا کوریج سمیت دیگر اہم سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی، جو ان کے کاروبار کو ترقی کی نئی منازل تک لے جانے معاون ثابت ہوں گی۔


زمین ڈاٹ کام کے ہیڈ آف افیلیٹ نیٹ ورک قاسم رانا کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر پریمیم افیلیٹ پروگرام متعارف کروانے کے ساتھ ہی اب تک تیس سے زائد افیلیٹ ایجنسیز کو پریمیم افیلیٹ کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ یہ وہ ایجنسیز ہیں جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بہترین کاروباری ترقی کا سفر طے کیا ہے۔ ہم پُر امید ہیں کہ مستقبل قریب میں مزید ایسی ایجنسیز کو بھی پریمیم افیلیٹ کا درجہ دے کر رئیل اسٹیٹ شعبے کو ترقی کی نئی جہت سے متعارف کروائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*