تحریک انصاف میں 120 عمران خان موجود ہیں: چوہدری سرور

Spread the love

: انسائیڈ سٹوری :

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں  120 عمران خان موجود ہیں جن کو زاتی طور پر جانتے ہیں۔ 

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے یہ بات گورنر ہاوس میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ انکا کہنا تھا کہ وہ زاتی طور پر تحریک انصاف میں ایسے افراد کو جانتے ہیں جو عمران خان ہیں ۔ لیکن انکو آگے آنے کا موقع نہیں مل رہا۔اگر انکو آگے آنے دیا جائے تو وہ بہتر نتائج دے سکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جو یہ کہتے ہیں کہ زرداری کے بغیر یا نواز شریف کے بغیر ملک نہیں چل سکتا تو وہ غلط کہتے ہیں۔ جنکا خیال یہ ہے کہ فلاں ملک کیلئے ناگزیر ہے وہ بھی غلط سمجھتے ہیں۔

چوہدری سرور نے اپنی جماعت تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتوں کی لیڈر شپ کو تنقیدکرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ سیاسی جماعتوں میں جمہوریت نہیں بلکہ ڈکٹیٹرشپ ہے۔ جہاں کوئی رہنما اختلاف نہیں کرسکتا ۔ جب تک سیاسی جماعتوں میں جمہوریت نہیں آئے گی تب تک تبدیلی نہیں آئے گی۔

اپنے استعفے بارے سوال کو پھر وہ گول کر گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*