فواد چوہدری کا مرزا غالب اور بابر پر سیریز بنانے کا اعلان

Spread the love

 انسائیڈ سٹوری : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نےاعلان کیا ہے کہ پاکستان اور ازبکستان مشترکہ طور پر آخری مغل بادشاہ بابر اور برصغیر کے مشہور شاعر مرزاغالب کی زندگی پرڈرامہ سیریز بنائیں گے۔

فواد چوہدری  نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پاکستان ٹیلی ویژن نیوز کے بعد اب پی ٹی وی اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ کی تجدید کر رہے ہیں۔‘

وفاقی وزیر نے پاکستان اور ازبکستان کی شراکت داری کے بارے میں بتایا کہ ’ازبکستان اور پاکستان کی شراکت داری میں پاکستان ٹیلی ویژن بابر اور غالب پر طویل ڈرامہ سیریز بنائے گا اور اس سلسلے میں ابتدائی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*