فیاض چوہان کو سیاست نہیں اب عاقبت کی فکر

Spread the love

 : انسائیڈ سٹوری :

بطور ترجمان حکومت پنجاب بننے کے بعد  صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کی پہلی پریس کانفرنس۔  بولے : فل فلیج عوام کا ترجمان ہوں سپنر نہیں ہو سکتے جس لیڈر کا پیروکار ہیں وہ فاسٹ بائولر ہیں۔ ہمارا لہو گرم کرنے کا چھپٹ کر پلٹنا اسٹائل ہے۔ 

بیگم صفدر اعوان شہباز شریف اور بلاول کو نہیں چھیڑیں گے اگر حملہ کریں گے تو جواب ضرور دیں۔ ہمارا لہو گرم کرنے کا چھپٹ کر پلٹنا اسٹائل ہے۔

سابق دور میں اشتہار بازی پر باون ارب روپے خرچ کئے لیکن ہم نے اس طرح کی تشہیر نہیں کی، سندھ میں کیوں بار بار وزیر اطلاعات بدلتے ہیں اربوں روپے کا ان کا بھی بجٹ ہے، پنجاب سندھ سے پرفارمنس میں ہر شعبے میں آگے ہے۔ عثمان بزدار نہ مائیک پٹختے ہیں اور نہ ہی ناچ ناچ کر مائیکل جیکسن’ شہباز شریف ‘  بنتے ہیں۔   

سماء ٹی وی سے وابستہ صحافی میاں محسن بلال نے سوال کیا کہ بزدار سرکار کی تین سال کی کاکردگی آپکے اتحادی چوہدری  پرویز الہی  کو کیوں نظر نہیں آرہی ؟ فیاض چوہان پہلے مسکراتے ہوئے بولے کہ آپ بہت شیطان ہو،پھر بولے کہ چوہدری پرویز الہی بزرگ ہیں ان کا کام ہر وقت سمجھانا اور ڈانٹنا ہے وہ ڈپٹی وزیر اعظم ، وزیر اعلی اور سپیکر رہے تو وہ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں۔

اس کے بعد محکمہ جیل خانہ جات کے شہداء کے لواحقین کے اعزاز میں منعقد تقریب سے خطاب میں فیاض چوہان نے کہا کہ انکو اب اندازہ ہوا ہے کہ سرکاری ملازمین کے کیا مسائل ہوتے ہیں۔ وہ انکی فلاح و بہبود کیلئے بہت کچھ کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزات  میں رہے یا نہ رہیں فلاح کے کام جاری رکھیں گئے۔ اس سلسلہ میں فیاض چوہان فاؤنڈیشن بنا رہا ہوں ۔جس کا مقصد ملازمیں کی فلاح و بہبود کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*