فردوس کا پرویز کو کرارا جواب

Spread the love

: انسائیڈ سٹوری :

سابق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب   ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کو کرارا جواب۔ جنگ بندی کے بعد ہلکی سی گولہ باری کردی۔۔

لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے   بولیں  کہ انہیں پنجاب اسمبلی روک کر کسی نے انا کی تسکین ۔۔  روکنے والے خودہی اپنی اداؤں پہ غور کریں میں بولی تو    شکایت ہو گی۔ تاریخ میں بڑے نام چھوٹے کام کرکے دفن ہوجاتے ہیں۔ 

انکا کہنا تھا کہ چوہدری  خاندان بڑا ہے کسی سیاسی کارکن کی عزت کو داو پر لگانا اس خاندان کا شیوہ نہیں ہے۔ سیاست میں اتار چڑھاو ہوتا رہتا ہے تو سیاست میں بھرم ہی سیاستدان کی طاقت ہوتا ہے بھرم ٹوٹتا ہے تو سیاست کا بت ٹوٹتا ہے۔ 

سما ٹی سے وابستہ صحافی میاں محسن بلال نے پریس کانفرنس کے دوران  سوال اٹھایا تھا کہ اسپیکر صاحب ، کس کے کہنے پر فردوس کو اسمبلی جانے سے روکا گیا۔۔۔ پہلے اسپیکر نے ہاتھ جوڑے اور کہا چھوڑو۔۔۔ بار بار اصرار پر بولے کس کا نام لے لیا۔۔۔

https://www.facebook.com/mohain.bilal/videos/357432642782322

 

انکا کہنا تھا کہ  اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کے گن گاتی رہیں ہیں۔  آل روانڈر ہوں۔  کپتان کی مرضی ہے جہاں مرضی کھلائے فرنٹ فٹ پر کھیلتی ہوں کبھی چھکے لگاتی ہوں تو کبھی بولڈ ہو جاتی ہوں۔ 

فردوس عاشق  اعوان نے تحریک انصاف میں انکے خلاف باتیں کرنے اور  خوش ہونے والوں کو میر جعفر اور بردران یوسف قرار دیا۔ نام نہ لئے بغیر ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان کو مخاطب کرتے ہوا کہا کہ میری جگہ نئے آنے والے بیسٹمین کو کہوںگی ہیلمٹ پہن کر، پیڈ باندھ کر پبلک میں مل بیٹھیں، میدان میں آئیں۔ میری دعا ہے وہ بہترین کھیلیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*