وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزیرہاؤسنگ میاں محمود الرشیدکی ملاقات

Spread the love

لاہور11جنوری:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزیرہاؤسنگ میاں محمود الرشیدنے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے معاملات،سیاسی و اہم امور او رمحکمے کی کارکردگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا- میاں محمود الرشید نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کیلئے کورونا سے صحت کاملہ پرنیک خواہشات کااظہارکیا- میاں محمود الرشید نے وزیر اعلی عثمان بزدار کومحکمے کی کارکردگی سے آگاہ کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ تعمیراتی شعبے سے متعلقہ این او سی کے حصول کیلئے جدید ون ونڈو سسٹم کی کامیابی کے بعد آن لائن پلیٹ فارم کا اجراء کیا ہے اور صوبے میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ای گورننس پر مبنی محکمانہ اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔  رہائشی یا کمرشل منصوبوں کے نقشوں کی منظوری، تکمیل تعمیر سرٹیفیکیٹ، زمین کے استعمال میں تبدیلی کا این او سی یا نجی سوسائٹیوں کیلئے اجازت نامے، سب ایک چھت تلے ای خدمت مراکز سے فراہم کئے جارہے ہیں۔ ون ونڈو نظام کی کامیابی کے بعد وزیر اعظم کی ہدایات کے پیش نظر اس سسٹم کو مکمل طور پر ڈیجیٹائزکیا ہے۔ نقشے کی منظوری اور تکمیل تعمیر سرٹیفیکیٹ کے حصول کیلئے 30 دن، زمین کے استعمال میں تبدیلی کے این او سی کیلئے 45 دن اور رہائشی سوسائٹیوں کے اجازت نامے کیلئے 60 سے 75 دن کا وقت مقرر کیا ہے۔  وزیراعظم عمران خان صاحب کا ویژن عوام کی خدمت،فلاح وبہبود اورترقی ہے-پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تعمیراتی شعبے کی گروتھ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے- صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہاکہ محکمہ ہاؤسنگ سے متعلقہ امور میں بے پناہ آسانیاں پیدا کی ہیں اورڈویلپمنٹ اتھارٹیز میں این او سیز کے طریقہ کار کو سہل بنایا ہے-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*