سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،ہماری تمام تر ہمدردیاں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں:عثمان بزدار

Spread the love

لاہور9 جنوری:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں – ہماری تمام تر ہمدردیاں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں اور پوری حکومت غم کی گھڑی میں ہزارہ برادری کے ساتھ کھڑی ہے -سانحہ مچھ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ مچھ میں پیش آنے والے اندوہناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے – ہزارہ برادری کے لوگ پاکستان سے محبت کرتے ہیں -بعض لوگوں نے اس سانحہ پر بھی پوائنٹ سکورنگ کی کوشش کی- افسوس کا مقام ہے کہ ہزارہ برادری کا دکھ درد بانٹنے کی بجائے سیاست کی گئی- یہ وقت ہزارہ برداری کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*