لاہور6جنوری:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پشاور کے علاقے کوہاٹ روڈ پر دستی بم پھٹنے کے واقعہ پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے واقعہ میں 2 بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے – وزیر اعلی عثمان بزدارنے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ہے –