کورونا کی دوسری لہر کا پھیلاؤ روکنے کے لئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے:عثمان بزدار

Spread the love

 لاہور29 دسمبر: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی ہے – فی الحال قرنطینہ میں ہوں اور کورونا کے باعث ضروری حکومتی امور گھر سے سرانجام دے رہا ہوں اورعوام سے انسداد کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کرتا ہوں کیونکہ کورونا کی دوسری لہر کا پھیلاؤ روکنے کے لئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے-انہوں نے کہا کہ ماسک کا استعمال کورونا سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوا ہے- شہری ماسک پہننے کو اپنا معمول بنا لیں -عوام کی صحت اورجان کی حفاظت سرفہرست ترجیح ہے، کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر پوری نظر ہے۔پنجاب حکومت کوروناوباء پر قابو پانے کیلئے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*