میڈیکل یونیورسٹیزکے وائس چانسلرز کیلئے پے پیکیج کی منظوری،نئے وزراء یاوربخاری اورخیال احمد کا خیر مقدم

Spread the love

لاہور17دسمبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت آج وزیراعلی آفس میں صوبائی کابینہ کا 39واں اجلاس منعقد ہوا،جس میں پنجاب کابینہ نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ خیر سگالی کے جذبے کااظہار کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے صدر کو چولستان اوررحیم یار خان میں لیز پر دی گئی سرکاری اراضی میں پرانے نرخوں کے مطابق ہی مزید توسیع دینے کی منظوری دے دی -پنجاب کابینہ کے اس اقدام سے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات میں مزید بہتری آئے گی- اجلاس میں راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو اراضی کے حصول کیلئے5ارب روپے کا قرض دینے کی اصولی منظوری دی گئی جبکہ اتھارٹی کو راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے ماسٹر پلان میں آنے والی سرکاری اراضی بھی دینے کی منظوری دی گئی-اتھارٹی اپنا بزنس پلان اور فنانشل ماڈل پیش کرے گی -ایل ڈی اے کے وائس چیئرمین شیخ محمد عمران اور اتھارٹی کے چیئرمین راشد عزیز نے کابینہ کو راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی -پنجاب کابینہ نے صوبے میں پٹرول پمپس لگانے کیلئے این او سیز کے اجراء کے طویل عمل کو آسان بنا دیا اورکابینہ نے پٹرول پمپس لگانے کے لئے این او سیز کے اجراء کی مدت 90روز سے کم کر کے 30روز کرنے کی منظوری دی -پنجاب کابینہ نے نابینا افرادکے لئے 3فیصد خصوصی کوٹے کے تحت نا بینا افراد کو ملازمتوں میں بالائی عمر میں خصوصی رعایت دینے کی منظوری دی-پنجاب کابینہ نے بڑے ہسپتالوں میں چارجز وصول کرنے کی تجویز پھر مستردکر دی-وزیراعلی عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عام آدمی کو ریلیف دینے آئے ہیں – یوزرچارجز پر فی الحال نظر ثانی نہیں کرسکتے-پنجاب کابینہ نے صوبے میں یکساں نصاب کے نفاذ کی بھی منظوری دے دی-اجلاس میں عدالت عالیہ کے فیصلے کی روشنی میں رول 17-Aکے تحت مستقل بنیادوں پر ملازمتیں دینے کی منظوری دی گئی جبکہ پنجاب کی مختلف میڈیکل یونیورسٹیزکے وائس چانسلرز کے لئے پے پیکیج اورٹرمز اینڈ کنڈیشنز کی منظوری دی گئی-کابینہ نے محکمہ سپیشل ایجوکیشن کی ٹرانسفر پالیسی 2020کی منظوری دی گئی-پالیسی کے تحت اساتذہ اور دیگر عملے کا گھر کے پا س ادارے میں تبادلہ ہو سکے گا-نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ/پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے انڈومنٹ فنڈکیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے 10کروڑ روپے کی سیڈمنی دینے کی منظوری دی گئی-اجلاس میں دی پنجاب لوکل گورنمنٹس اراضی استعمال کرنے کے پلان(لینڈ یوزپلان) رولز2020کی منظوری بھی دی گئی جبکہ بہاولپور میں 410بستروں پر مشتمل سول ہسپتال کی تعمیر کے حوالے سے ادائیگیوں کا معاملہ کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے سپردکردیا گیا،کابینہ کمیٹی تمام امور کا جائزہ لیکر حتمی سفارشات پیش کرے گی-گوجرانوالہ میں چلڈرن ہسپتال کے قیام کیلئے اراضی دینے کامعاملہ بورڈ آف ریونیو کے سپردکردیا گیا- کابینہ اجلاس میں لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی ٹربیونل میں 2 ممبرز حسن احمد ریاض ایڈووکیٹ اور خالد محمود چودھری کی تقرری کی منظوری دی گئی-پنجاب ریونیو اتھارٹی کے اپیلیٹ ٹربیونل کے جوڈیشل ممبرکے عہدے کیلئے حاضر سروس جج حبیب اللہ عامر کو تعینات کرنے کی منظوری دی گئی-اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایگریکلچر،فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے امور کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی اور متعلقہ محکمے اتھارٹی کے معاملات کا جائزہ لیکر دوبارہ سفارشات پیش کریں گے- کابینہ اجلاس میں یونیورسٹی آف ایگری کلچر فیصل آباد ایکٹ 1973کے سیکشن21میں ترمیم اورہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب کے حوالے سے ایجنڈے کو موخرکردیا گیا- اجلاس میں پنجاب انڈسٹریل سٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پیڈمک)کے چیف ایگزیکٹو آفیسرکی تقرری کامعاملہ بھی موخر کر دیا گیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار اورکابینہ نے نئے وزراء سیدیاوربخاری اورخیال احمد کاسترو کی اجلاس میں شرکت پر ان کا خیر مقدم کیا- صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریزنے اجلاس میں شرکت کی-        ٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*