پی ڈی ایم کی فسادی سیاست سے لاتعلق رہنے پر عوام خصوصا زندہ دلان لاہور کا شکریہ ادا کرتا ہوں:عثمان بزدار

Spread the love

 لاہور14 دسمبر: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی فسادی سیاست سے لاتعلق رہنے پر عوام خصوصاً زندہ دلان لاہور کا شکریہ ادا کرتا ہوں -عوام نے اپوزیشن کی انتشار کی سیاست کو یکسر رد کر دیا اور سوا کروڑ شہر کے جھوٹے دعویدار بری طرح ناکام رہے -8 دسمبر کے بعد 13 دسمبر بھی گزر گیا،آر ہوا نہ پار لیکن عوام نے ٹھکرائے عناصر کی منفی سیاست کو آر اور پار کر دیا ہے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے آج اپنے بیان میں کہا کہ ناکام جلسی پر افراتفری پھیلانے والا ٹولہ خود انتشار کا شکار ہو چکا ہے – مینار پاکستان پر پی ڈی ایم کی حسرتوں کا جنازہ دھوم سے نکلا اور پوری قوم نے دیکھا-انہوں نے کہا کہ احتساب سے گھبرا کر تماشہ لگانے والی پی ڈی ایم کے کرپٹ عناصر کا احتساب ہو کر رہے گا -یہ جان لیں کہ ملک کی لوٹی دولت واپس کرنا ہی پڑے گی-عوام اور ملک کو بحرانوں کا شکار کرنے والے خود بیرون ملک جائیدادیں بنا کر چھپے بیٹھے ہیں -انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے اورپی ڈی ایم ملکی ترقی کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے -عوام اپوزیشن قیادت کا منفی چہرہ پہچان چکی ہے -انہوں نے کہا کہ کرپشن کے باعث اپنے گرد تنگ ہوتا گھیرا دیکھ کر اپوزیشن تباہی کے راستے پر گامزن ہے اورکرپشن سے ذاتی تجوریاں بھرنے والوں کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں رہی-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*