وزیراعلی عثمان بزدار نے یونیورسل ہیلتھ کوریج کے بڑے پروگرام کی منظوری دے دی

Spread the love

لاہور8دسمبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبے کے ہر شہری کو ہیلتھ کوریج فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ کیاگیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے یونیورسل ہیلتھ کوریج کے بڑے پروگرام کی منظوری دے دی ہے اورپنجاب کے تمام اضلاع میں اگلے سال کے آخر تک یونیورسل ہیلتھ کوریج فراہم کرنے کا ہدف مقرر کردیاگیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا کہ ہیلتھ کوریج پروگرام پر مرحلہ وارعملدرآمد ہوگااوروزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق انصاف صحت کارڈ ہر شہری تک پہنچائیں گے۔علاج معالجے کی سہولت ہر شہری کا بنیادی حق اور حکومت کا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کو 7 لاکھ 20 ہزار روپے سالانہ ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائے گی۔انصاف صحت کارڈ کے ذریعے عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت یونیورسل ہیلتھ کوریج پر اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے اجلاس میں شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*