اپوزیشن کورونا وباء کے دوران قومی ذمہ داریوں کا ادراک کرنے سے قاصر ہے:عثمان بزدار

Spread the love

لاہور29 نومبر:وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر خطرناک رخ اختیار کر چکی ہے -کورونا کی اس لہر میں غیر روایتی علامتیں سامنے آرہی ہیں، احتیاط بے حد ضروری ہے- کورونا تقریبا ختم ہونے کے قریب تھا، اپوزیشن کی بد تدبیری نے دوبارہ زندگی دی-انہوں نے کہا کہ مسترد شدہ عناصر نے پہلے کرپشن کا وائرس پھیلایا اور اب یہ کورونا پھیلارہے ہیں -پی ڈی ایم کی جلسوں سے فرق نہیں پڑتا۔پی ڈی ایم عوام کی زندگیوں سے کھیلنے سے باز رہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو ریاست کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔انسداد کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپوزیشن کورونا وباء کے دوران قومی ذمہ داریوں کا ادراک کرنے سے قاصر ہے -عوام کو کورونا سے بچانا ضروری ہے نہ کہ بیوقت جلسے – حکومت کورونا کی دوسری لہر کو روکنے کیلئے کوشاں ہے اور مسترد شدہ عناصر جلسہ پولیٹیکس کر رہے ہیں -انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کی موجودہ صورتحال میں جلسوں کا رتی بھرجواز نہیں -حکومت انسانی جانوں سے کھیلنے ہرگز اجازت نہیں دے گی -سیاسی مفادات کے لئے اپوزیشن نے قومی مفاد کو پس پشت ڈال دیا-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*