وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی سکھ برادری کوباباگرونانک دیو جی کے جنم دن پر مبارکباد

Spread the love

لاہور28نومبر:  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سکھ برادری کوباباگرونانک دیو جی کے جنم دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سکھ برادری کو پنجاب آمد پر”جی آیاں نوں“کہتے ہیں -پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اسلامی تعلیمات کے مطابق مذہبی رواداری پر یقین رکھتی ہے – کرتار پور رہداری کا قیام پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا تاریخی کارنامہ ہے -انہوں نے کہا کہ باباگرونانک دیو جی کا جنم دن سکھ برادری کا روایتی مذہبی اور خوشیوں بھرا تہوار ہے۔ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ ملتا ہے۔ بابا گرو نانک دیوجی مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال تھے۔بابا گرو نانک کا شمار ان ہستیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے انسانیت سے پیار، اخوت و بھائی چارے کے پیغام کو عام کیا۔ ہر سال سکھ برادری کی خدمت کر کے خوشی ہوتی ہے۔ سکھ برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ سکھ برادری کو اپنے عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل آزادی ہے۔ سکھ برادری کے گوردواروں کی دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*