وزیراعلیٰ سے رکن صوبائی اسمبلی اشرف علی انصاری اور محمد یونس انصاری کی ملاقا

Spread the love

لاہور21 نومبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلی آفس میں رکن صوبائی اسمبلی چودھری اشرف علی انصاری اور چودھری محمد یونس انصاری نے ملاقات کی-اشرف انصاری اور یونس انصاری نے وزیر اعلی عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا-ملاقات میں اپوزیشن کے ریاست مخالف بیانیہ کی مذمت کی گئی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کے اداروں کا احترام سب پر لازم ہے -قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے-مخصوص ایجنڈے کے تحت اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پی ڈی ایم مسترد شدہ عناصرکا ٹولہ ہے اور یہ عناصر ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں -اس ٹولے کا ایجنڈا صرف افراتفری پھیلانے کے سوا کچھ نہیں۔سابق حکمرانوں نے ماضی میں عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلایا -لوٹ مار کر کے ذاتی تجوریاں بھرنے والے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے-پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے -اپوزیشن کا شرانگیز بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے۔ وزیراعظم عمران خان 22 کروڑ عوام کے دل کی آواز ہیں۔اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و باؤز ہیں انہیں عزت و احترام دیں گے -گوجرانوالہ کو تحریک انصاف کا قلعہ بنائیں گے-گوجرانوالہ میں تعلیم اور صحت کی سہولتوں میں بہتری کیلئے نئے منصوبے شروع کر رہے ہیں -گوجرانوالہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے- ملاقات میں اشرف انصاری اور یونس انصاری نے کہا کہ آپ کی قیادت اور پالیسیوں پر پورا اعتماد ہے-ہم آپ کے ساتھ ہیں – چودھری اشرف علی انصاری اور چودھری محمد یونس انصاری نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کوگوجرانوالہ کے مسائل سے آگاہ کیا –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*