وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا باغبانپورہ میں بچی کے اغوا اور قتل کے واقعہ کا نوٹس، سی سی پی او سے رپورٹ طلب، ملزمان کی گرفتاری کا حکم

Spread the love

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں اغوا کے بعد 7 سالہ بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*