کر پٹ عناصر شفاف، دیانتدار اور ایماندار وزیراعظم عمران خان کے سامنے بے بسی کی تصویر بن چکے ہیں:عثمان بزدار

Spread the love

لاہور15 نومبر: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا آغاز بھی مایوس رہا اور انجام بھی انتہائی مایوس کن نظرآ رہاہے۔ عوام میں پذیرائی نہ ملنے پر اپوزیشن کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیئے۔ اپوزیشن نے شروع دن سے منفی سیاست کر کے اپنی رہی سہی ساکھ ختم کر لی ہے۔ کر پٹ عناصر شفاف، دیانتدار اور ایماندار وزیراعظم عمران خان کے سامنے بے بسی کی تصویر بن چکے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے قومی مفادات کو داؤ پر لگا کر پاکستان سے دشمنی کی۔ انہوں نے کہا کہ آج خالی نعرے لگا نے والے اپوزیشن ٹولے نے ماضی میں ملکی خزانہ خالی کیا۔ قوم کا پیسہ لوٹنے والے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ با شعور عوام نا اہل و کرپٹ چہروں سے اچھی طرح واقف ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے۔اپوزیشن جماعتوں کو موجودہ حالات میں منفی سیاست چھوڑ کر ملکی مفاد کو ترجیح دینی چاہیئے۔ اپوزیشن کی جانب سے ذاتی مفادات کو ترجیح دینا عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ ان جماعتوں کے پاس پاکستان کے عوام کی ترقی کا کوئی پروگرام نہیں۔ عوام کے مسترد شدہ عناصر ایک دوسرے کے ساتھ مخلص نہیں۔ افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔ مایوسی کا شکار اپوزیشن عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت منفی سیاست کا نہیں بلکہ اتحاد اور اتفاق کا ہے اور اپوزیشن جماعتوں کو اپنے طرز عمل پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات اور لوٹ مار کی دولت بچانے کیلئے اکٹھی ہوئی ہیں۔ اپوزیشن رہنماؤں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ماضی کی حکومتوں کی خرابیوں کو درست کیاہے۔ آج ملک درست سمت کی جانب بڑھ رہاہے جس کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے۔ یہ عناصر ملک کو درست سمت پر چلتا دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔عوام جانتے ہیں کہ ماضی میں انہی جماعتوں نے اقتدار میں رہ کر معیشت کو تباہ کیا۔ اپوزیشن جماعتیں پاکستان کی ترقی روکنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز درپیش ہیں اور موجودہ نازک حالات میں افراتفری کی سیاست غیر دانشمندانہ اور ملکی مفادات کے منافی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں انتشار پھیلا کر ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہیں جبکہ عوام منفی سیاست کی بجائے ملک کو آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جرأت اور دانش سے عوام کی امنگوں کے مطابق ملکی مفاد میں فیصلے کر رہے ہیں۔ لوٹ مار کا دور اب کبھی واپس نہیں آئے گا اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی اصل منزل پائے گا۔
٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*