پاپڑ والا اور کباڑی کے بعد دودھ والا گوالہ بھی سامنے آگیا

Spread the love

: انسائیڈ اسٹوری :

شہباز شریف منی لانڈرنگ انکوائری کیس پاپڑ والا ، کباڑی، چپڑاسی کے بعد دودھ والا گوالہ بھی سامنے آگیا۔ پتوکی کے دودھ فروش کے اکاؤنٹس سے 1 لاکھ 63 ہزار سے زائد ڈالر سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے ۔ 

شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ایک اور بڑا انکشاف۔۔ہم نیوز سے وابستہ صحافی شاکر محمود اعوان کی خبر کے مطابق سلمان شہباز کے اکاونٹ میں پتوکی کے دودھ فروش کے نام سے 1 لاکھ 63 ہزار 940 ڈالر منتقل ہونے کی تفصیلات بھی سامنے آچکی ہیں۔

پتوکی میں بھینسوں کا دودھ فروخت کر کے گزر بسر کرنے والے رانا محمد ذیشان کے اکاونٹ سے سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں 1 لاکھ 63 ہزار ڈالر منتقل ہوئے۔

محمد زیشان کی جانب سے نیب کو جمع کروائے بیاں میں کہا گیا ہے کہ 2007 میں میرے نام سے انگلینڈ سے لاکھوں روپے سلمان شہباز کے اکاؤنٹس میں منتقل  ہوئے جسکی  کچھ خبر نہیں۔ میں اپنی زندگی میں صرف ایک بار وزٹ ویزے پر دوبئی گیا، 
میرا شہباز شریف یا اسکی فیملی کے کسی ممبر سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے، میرا سلیمان شہباز سے کوئی کاروباری یا زاتی لین دین نہیں ہے، ۔میرا نام غیر قانونی طور پر استعمال کرنے پر سلمان شہباز کیخلاف کاروائی کی جائے،

اس کیس کا ایک دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ اس سے پہلے پاپڑ والا اور کباڑی بھی سامنے آچکے ہیں۔ جس کے اکاونٹس میں رقم پائی گئی۔ جس کا انکو بھی علم نہیں تھا۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*