ضلع کوہلو میں سلنڈرپھٹنے کا واقعہ،وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زخمی بچوں کے علاج معالجے کیلئے تعاون کی یقین دہانی

Spread the love

لاہور9نومبر: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں شادی کے دوران سلنڈر پھٹنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زخمی بچوں کے علاج معالجے کے لئے حکومت بلوچستان کوہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر 18زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 8شدید زخمیوں کو ملتان برن سنٹر میں شفٹ کر دیا گیا ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے حکام نے زخمی بچوں کی عیادت کی اور زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ زخمی بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی-بلوچستان کے علاقے کوہلو میں زخمی ہونے والے بچوں کی ہر ممکن دیکھ بھال کی جائے گی-یہ بچے ہمارے اپنے ہیں،ان کی دیکھ بھال میں کوئی کسراٹھا نہیں رکھی جائے گی –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*