پی ڈی ایم منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے،ایک بیان نے غیرفطری اتحاد کا شیرازہ بکھیرنے کی بنیاد رکھ دی ہے:عثمان بزدار

Spread the love

لاہور7نومبر:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور پی ٹی آئی کے عہدیداروں نے ملاقاتیں کیں۔ منتخب نمائندوں اور پارٹی عہدیداروں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کرنے آئے ہیں اور اپنا ایجنڈا پورا کریں گے۔ پنجاب کو بہتری کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ماڈل پولیس سسٹم لائیں گے۔ سابق حکمرانوں نے باتیں تو بہت بنائیں لیکن کام کچھ نہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے اقتدار کیلئے ملکی مفادات کو داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔اپوزیشن کی آہ و زاری بے وقت کی راگنی ہے۔اپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحاد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنما ایک دوسرے سے مخلص نہیں۔ پی ڈی ایم جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے اور ایک بیان نے اس اتحاد کا شیرازہ بکھیرنے کی بنیاد رکھ دی ہے۔ عوام باشعور ہیں اور انہوں نے چوروں کا شر انگیز بیانیہ مسترد کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جیسا شفاف اور ایماندار لیڈر پاکستان کیلئے ناگزیر ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت مدت پوری کرے گی۔ملاقات کرنے والوں میں صوبائی و زراء سید صمصام علی بخاری، شوکت علی لالیکا، جہانزیب کھچی، مشیر حنیف پتافی، مشیر آصف محمود، ارکان قومی اسمبلی اورنگ زیب کھچی، صداقت علی عباسی، رکن صوبائی اسمبلی میجر (ر) محمد لطاسب ستی، شہباز احمد، سابق ایم این اے سردار ملک عامر یار وارن، عثمان چنڑ، عون چوہدری، سمیرا ملک اور دیگر شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*