وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے معاون خصوصی وزیراعظم یوتھ افیئرز عثمان ڈارکی ملاقات، اداروں کیخلاف بیان بازی کی مذمت

Spread the love

لاہور6 نومبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے ملاقات کی،جس میں وزیراعظم کے ”کامیاب جوان پروگرام“ اور ٹائیگرز فورس کے امور پر بات چیت ہوئی-ملاقات میں باہمی دلچسپی اور سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا-عثمان بزدار اور عثمان ڈار نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اداروں کے خلاف بیان بازی کی مذمت کی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو با اختیار بنایا ہے-نوجوانوں پر سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل کو روشن بنائے گی-سابق دور میں حکمرانو ں نے نوجوانوں کو نظرانداز کیا-ماضی میں کسی حکومت نے نوجوانوں پر اتنی بڑی سرمایہ کاری نہیں کی جتنی تحریک انصاف کے مختصر دور میں ہوئی ہے۔کامیاب جوان پروگرام سے روزگار میں اضافہ اورغربت میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ ٹائیگرز فورس کے نو جوان عوام کی خدمت کیلئے میدان عمل میں مصروف ہیں – ٹائیگر زفورس کے نو جوان خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں -وزیراعلیٰ نے کہاکہ اپوزیشن کا شرانگیز بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے۔ ملکی وقار کے منافی رویے کی وجہ سے اپوزیشن اتحاد کا شیرازہ بکھر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اداروں کے خلاف باتیں کرنے والوں کو پہلے بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور آئندہ بھی یہ عناصر ناکام رہیں گے۔اپوزیشن کے پاس کوئی پروگرام ہے نہ ایجنڈا اوریہ پاکستان کو کمزور کرنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ وزیراعظم عمران خان 22 کروڑ عوام کے دل کی آواز ہیں۔اپوزیشن جو مرضی کر لے، لوٹ مار کا حساب دینا ہی پڑے گا۔پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے چوروں اور لٹیروں کا احتساب ضروری ہے۔ عثمان ڈار نے کہاکہ کامیاب نوجوان پروگرام کامیابی سے جاری ہے اور ٹائیگرز فورس ہر میدان میں عوام کی خدمت کیلئے آگے آگے ہے- انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کا غیر فطری اتحاد بہت جلد منطقی انجام کو پہنچ جائے گا-وزیراعظم عمران خان جیسا شفاف اور ایماندار لیڈرپاکستان کی بقا کیلئے ناگزیر ہے-اپوزیشن رہنماؤں کا دامن کرپشن سے آلودہ ہے-عثمان ڈار نے وزیراعلیٰ پنجاب کو کا میاب نوجوان پروگرام اور ٹائیگرز فورس کے امور سے آگا ہ کیا-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*