وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سروسز ہسپتال آمد، مسلم لیگ (ق) کے صدرچودھری شجاعت حسین کی عیادت کی

Spread the love

لاہور6 نومبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج سروسز ہسپتال گئے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سروسز ہسپتال میں زیر علاج پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے صدرچودھری شجاعت حسین کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی – وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چودھری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور ڈاکٹروں کو چودھری شجاعت حسین کے بہترین علاج معالجہ کے لئے ہدایات دیں – وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ چودھری شجاعت حسین کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے او رہم چودھری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں -رکن قومی اسمبلی زین قریشی اورصوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے -رکن قومی اسمبلی سالک حسین اور شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*