عوامی وزیراعلیٰ کا عوامی دوروں کے دوران عوام کی شکایات پر عوامی ایکشن،2افسراوایس ڈی

Spread the love

لاہور5 نومبر: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکے اوکاڑہ اور دیپالپور کے اچانک دوروں کے موقع پرعوامی شکایات اورفرائض سے غفلت برتنے پر دو افسروں کو او ایس ڈی بنادیاگیاہے جبکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ایک افسر کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہارکیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارکے سہولت بازار اوکاڑہ کے دورے کے دوران خریداری کیلئے آئے لوگوں اور بعض خواتین نے چینی اور گھی کی عدم دستیابی کے حوالے سے شکایات کیں جبکہ اوکاڑہ، دیپالپور روڈ کی مرمت ودیکھ بھال نہ کرنے کے بارے میں عوام نے شکایات کیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے عوامی شکایات اور فرائض سے غفلت برتنے پر سخت ایکشن لیا ہے اورڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عثمان علی کو عہدے سے ہٹا دیا گیاہے اوراس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو صبااصغر علی کو ڈی سی اوکاڑہ کا اضافی چارج دے دیا گیاہے،اسی طرح  دیپالپور شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات اور کرپشن کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی دیپالپور کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیاہے،اورنگزیب کو اے سی سٹی دیپالپور تعینات کر دیاگیا۔اوکاڑہ، دیپالپور روڈ کی مرمت ودیکھ بھال میں سست روی پر سیکرٹری تعمیرات و مواصلات کی کارکردگی پر اظہار ناراضگی کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اچانک دوروں سے اصل زمینی حقائق سے علم ہوتا ہے۔عوام کو ریلیف دینے کے لیے سہولت بازار لگائے گئے ہیں۔عوام کی نبض سے فیڈ بیک لیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ اور دیپالپور کے اچانک دوروں میں عوامی شکایات پر فوری کارروائی کی۔افسر،افسر شاہی چھوڑ دے،عوام کی خدمت کو شعار بنائے۔عوامی خدمت میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*