ایس او پیز پر عمل نہ کیے جانے کے باعث کورونا مریضوں میں روزبروز اضافہ، شر ح اموات بھی بڑھ رہی ہیں:عثمان بزدار

Spread the love

لاہور5نومبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عمل نہ کیے جانے کے باعث کورونا کے مریضوں میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے۔کورونا سے شر ح اموات بھی بڑھ رہی ہیں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک کااستعمال لازمی کریں کیونکہ کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے سماجی فاصلوں کوبرقرار رکھناضروری ہے- انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 5618 ہوگئی ہے۔ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 338 کنفرم کیسز سامنے آئے اور5مریض جاں بحق ہوئے-گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 11873کورونا تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے اورپنجاب میں کورونا کے اب تک 1633809  ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں – انہوں نے کہا کہ کورونا کے105535 مریضوں میں سے 97532 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ پنجاب میں کورونا سے 2385 مریض جاں بحق ہوئے-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*