وزیر اعلی کی ہدایات پر وزیر صحت اور ڈی سی لاہور کی رائیونڈ حادثے میں زخمی ہونے والی سکول کی بچیوں کے اہل خانہ سے ملاقات

Spread the love

حادثے کے بعد وزیر اعلی کی ہدایت پر صوبائی وزیر برائے صحت یاسمین راشد اور ڈپٹی کمشنر لاہور ہسپتال پہنچے اور والدین کو وزیر اعلی کا پیغام پہنچایا۔ ایک بچی کا آپریشن کامیاب رہا جو اب خطرے سے باہر ہے، والدین سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے بچیوں کے والدین کو یقین دلایا کے یہاں جناح ہسپتال میں ان کا بہترین علاج کیا جائے گا اور وزیر اعلی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ تمام سینیئر ڈاکٹرز ان زخمیوں کے علاج میں مصروف عمل ہیں۔  اگر ضرورت پڑی تو بچیوں کے علاج کیلئے ان کو باہر بھیجنا پڑا تو وزیر اعلی کی ہدایات کے مطابق ہم تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*