وزیر اعلی عثمان بزدار سے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی ملاقات،اداروں کیخلاف مہم کی شدید مذمت

Spread the love

وزیر اعلی عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی،جس میں قومی اداروں کے خلاف مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے چلائی جانے والی مہم کی شدید مذمت کی گئی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کے پاکستان دوست بیانیے کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ صوبے میں جاری فلاحی منصوبوں کو بھی موثر انداز سے عوام کے سامنے لایا جائے- انہوں نے کہاکہ 2برس کے دوران وہ کام کئے جو سابقہ حکومتیں برس ہا برس نہ کر سکیں -ہمارا مقصد عوام کو ریلیف دینا اوران کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کے حقوق کا نگہبان ہوں،کسی کو عوام کے مفادات پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دوں گا۔ اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے-ہر سطح پر اپنے اداروں کا دفاع کریں گے- اپوزیشن جماعتوں کا پاکستان مخالف بیانیہ پٹ چکا ہے-ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کے عوامی فلاح کے کاموں کو بہترین طریقے سے اجاگر کیا جائے گا-سیاسی یتیم پاکستان کے اداروں کے خلاف منظم مہم چلا رہے ہیں -قومی اداروں کے خلاف پراپیگنڈا ملک دشمن عناصر کا ایجنڈا ہے-اپوزیشن جماعتیں ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہیں –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*