وزیراعلیٰ کا فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کارات گئے بغیر پروٹوکول دورہ، تاخیرپربرہم،چیف انجینئر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Spread the love

ڈی جی ایل ڈی اے اور ایڈیشنل ڈی جی ایل ڈی اے کو شوکاز نوٹس:وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کارات گئے بغیر پروٹوکول دورہ کیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار بغیر پیشگی اطلاع اچانک فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا جائزہ لینے پہنچے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا-شہریوں اور تاجروں کی شکایات اور منصوبے میں تاخیر پر چیف انجینئر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ ڈی جی ایل ڈی اے اور ایڈیشنل ڈی جی ایل ڈی اے کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے – وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو دیکھ کر قریبی مارکیٹ کے دکاندار اور تاجربھی سائٹ پر آ گئے-تاجروں اور دکانداروں نے ایل ڈی اے اور واسا کے خلاف شکایات کیں – ایک تاجرنے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ دکانوں کے سامنے گندگی اور پانی کھڑا ہے، کاروبار کیسے کریں؟وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ایل ڈی اے اور واسا حکام کے رویئے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا- وزیراعلیٰ نے کہاکہ ایل ڈی اے اور واسا حکام کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس نہیں، ہر کام وزیراعلیٰ خود آ کر دیکھے گا۔ شہریوں کے ساتھ سرکاری افسروں کے بے اعتنائی کا رویہ اختیار کرنے پر بے حد دکھ ہواہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ تاجر بے فکر رہیں، میں آپ کے ساتھ ہوں۔آپ کا مسئلہ میں خود ذاتی دلچسپی سے حل کراؤں گا۔آپ کے کاروبار کے لیے ضروری سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کر یں گے۔وزیراعلی عثمان بزدارنے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو تاجروں کے مسائل فوری حل کرنے کا حکم دیا- شہریوں اور تاجروں نے وزیراعلی عثمان بزدار کے فوری ایکشن پر اظہار تشکرکیا-تاجروں اور دکانداروں نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دل جیت لئے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار آئے تو ہماری سنی گئی ہے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تاجروں اور دکانداروں کی باتیں پاس بلا کر غور سے سنیں اور فوری احکامات دئیے- وزیراعلیٰ نے کہاکہ بہت برداشت کر لیا، اب کوتاہی اور سستی قطعا قبول نہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس کی تکمیل کی حتمی ڈیڈ لائن مانگ لی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے منصوبے کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متعلقہ حکام کو انڈر پاس منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کرنے کیلئے ضروری ہدایات دیں – وزیراعلی عثمان بزدار نے سائٹ پر تعمیراتی کام کا معائنہ کیا-وزیراعلیٰ نے کہاکہ مزید تاخیر کسی صورت برداشت نہیں۔ کوئی لمحہ ضائع کئے بغیر انڈر پاس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ یہ خالصتاً عوام کی فلاح کا منصوبہ ہے اوراس انڈر پاس کی تکمیل سے روزانہ ہزاروں شہری مستفید ہوں گے۔ منصوبے کی تعمیر میں تاخیر سے شہریوں کی تکالیف کا احساس ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*