وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پردارالسلام لائبریری اور علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ کیلئے فنڈز کے اجراء کی منظوری:

Spread the love

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر دارالسلام لائبریری باغ جناح لاہور اور علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ کیلئے خصوصی فنڈز کے اجراء کی منظوری دی گئی۔ کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں دارالسلام لائبریری کیلئے 40 لاکھ روپے کی گرانٹ ان ایڈ جاری کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ کیلئے سی ٹی سکین مشین خریدنے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں سی ٹی سکین مشین کی خریداری کیلئے 10 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر طرح کے وسائل فراہم کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ صوبے کے عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔2 برس میں سابق حکومتوں کے بگاڑ کو درست کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں درست سمت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
معروف صحافی الطاف حسن قریشی کے بھائی ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی کے انتقال پر اظہار تعزیت: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے معروف صحافی الطاف حسن قریشی کے بھائی ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وزیراعلیٰ آفس کے پی آر او سیکشن میں تعینات سینئر سٹینوگرافر محمد آصف کے والد انتقال کر گئے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا اظہار تعزیت: وزیراعلیٰ آفس کے پی آر او سیکشن میں تعینات سینئر سٹینوگرافر محمد آصف کے والد آج قضائے الہٰی سے انتقال کر گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے محمد آصف کے والد کے انتقال پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آپ کے والد کو جوار رحمت میں جگہ دے اور آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*