ڈی جی آئی ایس پی آر کو بہت احتیاط سے کام لینا چاہیئے۔ مریم نواز

Spread the love

: انسائیڈ اسٹوری :

مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں شیرجوان پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ کی نائب صدر مریمُ نواز نے کہا کہ ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں حکومت کی خارجہ پالیسی کو ابھنندن کی رہائی پر تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ اسی روز ایک وفاقی وزیر نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی مگر ڈی جی ایس پی آر کی جانب سے صرف ایک سیاسی جماعت کو نشانہ بنانا کئی سیاسی سوالات کو جنم دیتا ہے۔عمران خان کو اداروں کو سیاست میں گھسینٹنا سوٹ کرتا ہے۔ ادارے ہم سب کے ہیں، پالیسی پر نظرثانی ہونی چاہیئے تاکہ یہ تاثر نہ جائے کہ ادارے کسی ایک سیاسی جماعت کے پیچھے کھڑی ہے ۔

مریم نواز نے کہا کہ وہ فوج کے خلاف نہیں بلکہ وردی کو داغدار کرنے والے دو تین کرداروں کے خلاف ہیں۔ نواز شریف آئین  کی بالادستی کی بات کرتا ہے اگر یہ غداری ہے تو بائیس کرعوام غدار ہیں۔ نواز شریف کہتا ہے کہ آئین کی سبز کتاب کو بوٹو ں کے نیچے نہ روندا جائے۔

مریم نواز جنرل عاصم سلیم باجوہ پر بھی خوب برسیں۔ بولی کہ اگر تین دفعہ کا وزیراعظم نیب میں پیش ہو سکتا ہے تو کوئی اس ملک میں مقدس گائے نہیں ۔مریم نواز نے عمران حکومت پر الزام عائد کیا کہ تارِیخ سترہ ہزار ارب قرض لے کر معیشت کو دیوالیہ کر دیا۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*