اپوزیشن جماعتوں نے پاکستان کے مفادات کو داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی:عثمان بزدار

Spread the love

اپوزیشن کا حالیہ بیانیہ پاکستان کے بیانیے کے یکسر خلاف ہے،اپوزیشن رہنماؤں کو منفی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیئے
اپوزیشن نے عوام کیساتھ کھڑا ہونے کی بجائے انہیں تقسیم کرنے کی مذموم کوشش کی،اپوزیشن کا منفی کردار قابل مذمت ہے
بدقسمتی ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کا بیانیہ پاکستان کے ازلی دشمن کو فائدہ پہنچا رہاہے،اداروں کیخلاف باتیں کرنیوالوں کا کوئی مستقبل نہیں
اداروں کو متنازعہ بنانے کی ہر کوشش کی مذمت کرتے ہیں،ہم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے
لاہوریکم نومبر: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے پاکستان کے مفادات کو داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔اپوزیشن کا حالیہ بیانیہ پاکستان کے بیانیے کے یکسر خلاف ہے۔اپوزیشن رہنماؤں کو منفی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ عوام پاکستان کے خلاف کوئی مذموم سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔اپوزیشن رہنماؤں نے کورونا کی دوسری لہر کے باوجوداجتماعات کی سیاست سے گریز نہیں کیا۔شہریوں کی زندگیوں اورصحت سے کھیلنے والے اپوزیشن رہنما ؤں کے سینے میں عوام کا کوئی درد نہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل سے بے خبر اپوزیشن صرف سیاسی پوائنٹ سکورنگ میں لگی ہوئی ہے۔اپوزیشن نے عوام کے ساتھ کھڑا ہونے کی بجائے انہیں تقسیم کرنے کی مذموم کوشش کی- اپوزیشن کا منفی کردار قابل مذمت ہے – وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ قومی مفاد کو ترجیح دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے ذاتی مفاد کی خاطر پاکستان کے مفادات کو نظر انداز کیا۔اپوزیشن رہنماؤں کو پاکستان مخالف بیانیے کا حساب دینا پڑے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کا بیانیہ پاکستان کے ازلی دشمن کو فائدہ پہنچا رہاہے۔تین دہائیوں سے برسرار اقتدار رہنے والی جماعت کے لیڈروں کی پست ذہنیت بے نقاب ہو چکی ہے۔سیاست عوام کی خدمت کانام ہے لیکن اپوزیشن جماعتوں نے اقتدار کیلئے پاکستان کے مفادات کو زک پہنچائی۔انہوں نے کہا کہ اداروں کو متنازعہ بنانے کی ہر کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔ہم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔اداروں کے خلاف باتیں کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام راہبروں کے بھیس میں راہزنوں کے چہرے پہچان چکے ہیں۔اپوزیشن کے ناعاقبت اندیش رہنما بیان بازی کرکے مکار مودی اور اس کے چیلوں کو خوش کر رہے ہیں۔اپوزیشن جماعتوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔
٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*