عیدمیلاد النبی ؐ کے پر مسرت موقع پر پنجاب کی پناہ گاہوں میں محافل میلا د ؐ کا انعقاد

Spread the love

:
عیدمیلاد النبی ؐ کے پر مسرت موقع پر پنجاب کی پناہ گاہوں میں محافل میلا د ؐ کا انعقاد
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر پناہ گاہوں میں مقیم افراد کے لئے محافل میلاد ؐ کا انعقاد کیا گیا
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارکا ٹھوکر نیاز بیگ کی پناہ گاہ کا دورہ، محفل میلاد میں شرکت کی
وزیر اعلی عثمان بزدار نے پناہ گاہ میں مقیم افراد کے ساتھ بیٹھ کر نعت رسول مقبول ؐ سننے کی سعادت حاصل کی
قاری محمد ذیشان حنیف نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی
الحاج سرور حسین نقشبندی، نور محمد اور صوبائی وزیر پیر سید سعید الحسن شاہ نے بارگاہ رسالت ؐ میں ہدیہ عقیدت کے پھول پیش کئے
محفل میلاد ؐ کے آخر میں ملک کی سلامتی، امن، استحکام اور قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی گئی
محفل میلاد ؐ کے بعد وزیر اعلی عثمان بزدار نے پناہ گاہ میں مقیم افراد کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا
محفل میلاد النبی ؐ کے پرمسرت موقع پرپناہ گاہ میں مقیم افراد کے لئے روایتی چکن کورمہ، روٹیاں اور زردے کے ساتھ چکن بروسٹ بھی پیش کیا گیا
وزیراعلی عثمان بزدار کی کھانے کے معیار کی تعریف
وزیر اعلی عثمان بزدار نے پناہ گاہ میں مقیم افراد کے مسائل بھی پوچھے
تونسہ سے آئے بزدار قبیلے سے تعلق رکھنے والے شخص کا وزیر اعلی عثمان بزدار کو دیکھ کر خوشی کا اظہار
پناہ گاہ میں ہم جیسے غریب لوگو ں کے لئے بہترین سہولتیں میسر ہیں – مقیم افراد کی وزیر اعلی گفتگو
کھانا بھی معیار ی ملتاہے اور خیال بھی رکھا جاتا ہے – مقیم افراد کی وزیر اعلی سے گفتگو
ہم آپ کی مزید کامیابیوں کیلئے دعا گو ہیں – مقیم افراد کی وزیر اعلی سے گفتگو
وزیر اعلی عثمان بزدار نے ساہیوال، سرگودھا، اوکاڑہ اور دیگر شہروں سے آئے افراد سے بھی گفتگو کی، ان کے مسائل پوچھے
آپ کا کوئی بھی مسئلہ ہو مجھے بتائیں، ہم حل کریں گے -عثمان بزدار
کمزور طبقے کا خیال رکھنا سنت نبوی ؐ ہے – عثمان بزدار
آپ کی خدمت میری ذمہ داری بھی اور فرض بھی – عثمان بزدار
آپ کے لئے جو ممکن ہوا کر گزروں گا – عثمان بزدار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*