عثمان بزدار کا فوری ایکشن،اربوں کی مالیت کا سامان محفوظ

Spread the love

 

: انسائیڈ اسٹوری :

عثمان بزدار کے فوری ایکشن سے حفیظ سینٹر میں. اربوں کی مالیت کا سامان اور 29 جانیں محفوظ

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی عثمان بزدار کے احکامات پر انتظامیہ فوری  متحرک ہوئی اور موقع پر 33 فائر برگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئیں۔ ضلعی انتظامیہ سمیت ریسکیو ٹیموں نے لگاتار ریسکیو کا عمل جاری رکھا۔ بر وقت کارروائی سے 29 جانیں بچالی گئیں۔ اس افسوسناک واقع میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ چونکہ پلازہ میں بیٹریاں، اے سی کمپریسرز اور دیگر الیکٹرانکس کا سامان موجود تھا جس کی وجہ سے آگ بھجنے کے بعد پھر بھڑک اٹھی تھی۔ درست حکمت عملی سے بیسمینٹ، گراونڈ فلور، پہلا فلور اور دوسرا فلور تقریبا آدھا آگ سے بچا لیا گیا۔ اس عمل کی نگرانی وزیر اعلی پنجاب خود کرتے رہے اور پاک فوج، رینجرز اور نیوی سے بھی کو آرڈینیشن رکھی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*