بونے قد کے بڑی سیٹوں پر بیٹھ گئے

Spread the love
قومی معاملات میں اختلاف اپنی جگہ ۔ #عمران_خان ہیرو بھی ہے اور دیوتا صفت۔
لیکن تحریک انصاف کے ان وزرا کا کیا کیجئے جنکی کارکردگی زیرو ہے مگر خود کو عمران خان ہی سمجھتے ہیں۔ تکبر اتنا پایا جاتا ہے کہ اللہ کی پناہ۔ ان میں سے ایک وزیر موصوف ڈاکٹر مراد راس بھی ہیں۔
جب اپوزیشن میں تھے تو پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں میں کھڑے رہتے کہ کوئی انکا انٹرویو ہی کرلے۔ جب سے صوبائی وزارت تعلیم ملی ہے موصوف کی آکڑ ہی نہیں مان۔ پہلے پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ اتھارٹی کے دفتر پر قبضہ جمایا۔ جو فرنیچر وہاں وزیر موصوف کے لئے رکھا گیا اسکی مالیت ہی لاکھوں میں۔
پھر پروگرام
PMIU | Programme Monitoring & Implementation Unit
لاہور میں دفتر بنا لیا۔ وہاں بھی کچھ ایسا ہی ماحول۔
اسکولز کھلنے پر موصوف کے PRO کو کال کی اور کہا کہ ایک بجے کے نیوز بلٹن میں وزیر صاحب کا آڈیو بیپر کروا دیجئے کہ تازہ صورتحال کیا ہے؟
تو انکے ترجمان صاحب فرمانے لگے محسن صاحب،وزیر صاحب کا یہ لیول نہیں کہ وہ ایک بجے کے بلٹن میں بیپر دیں اور وہ بھی آڈیو۔ ویسے بھی ایک بجے کا نیوز بلٹن دیکھتا کون ہے۔ ڈاکٹر مراد راس تو پرائم ٹائم کے بندے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*