فیاض الحسن چوہان کا اپنی ہی وزارت میں دھماکہ

Spread the love

پنجاب حکومت کی میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کو تحلیل کرنے سمیت مشیران اور میڈیا کوارڈینیٹرز بھی ختم کردیئے گئے ہیں۔ وزارت اطلاعات نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پنجاب حکومت کے چالیس سے زائد ترجمان بھی ختم کردیئے گئے ہیں۔ وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب حکومت کی میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی تحلیل کر دی گئی جبکہ اس کے ساتھ وزیراطلاعات پنجاب کے تمام

مشیران، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے فوکل پرسنز و میڈیا کوارڈینیٹڑز بھی تحلیل کر دئیے گئے ہیں۔ 

 

 

 

 

 

 

 

 

زرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان تمام میڈیا کمیٹی اور فوکل پرسنز کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے۔ ان کو تحفظات تھے کہ وزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت جو بہترین پرفامنس دے رہی ہے اس لحاظ سے وہ چیزیں میڈیا اور سوشل میڈیا پر نظر نہیں آتیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*