سوشل میڈیا اور خاص طور پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مخالفین کے خلاف نازیبا جملوں کا استعمال عام ہوگیا ہے۔ جس سے ذہنی طور پر زوال پذیری کی انتہا نظر آرہی ہے۔
رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا شمار ایسی سیاسی خاتون رہنماوں میں ہوتا ہے جنکی پارٹی کے ساتھ وابستگی ڈھکی چھپی نہیں۔
صدر مسلم لیگ ن اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر قیادت سے اظہار یکجہتی کیلئے لیگی رہنما کمرہ عدالت میں پہنچے۔
اس موقع پر حنابٹ کی کی جانب سے انتظار کرتے ہوئے تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپ لوڈ کی گئی۔ جس کے نیچے ٹرولنگ شروع ہوئی۔
ٹرولرز کی جانب سے جو جملے لکھے گئے وہ نہایت ہی نازیبا اور ذہنی غلاظت کے عکاس ہیں۔
نیب کورٹ میں شہباز شریف صاحب کا انتظار کرتے ہوئے۔۔۔ pic.twitter.com/jrLhQ07gvv
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) September 14, 2020