یہ بھی پڑھ لو لیکن اصل دھماکے اگلی کتاب میں ہیں۔ شیخ رشید
وفاقی وزیر ریلویز اور پیشنگوئیوں کے حوالے سے مشہور سیاست دان شیخ رشید احمد نے اپنے قارئین سے کہا ہے کہ اصل دھماکے تو انکی اگلی آنے والی کتاب میں ہونگے۔
ریلویز ہیڈ کوارٹر لاہور میں اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے شیخ رشید احمد نے غیر رسمی گفتگو کی۔ انکی تازہ کتاب لال حویلی سے اقوام متحدہ تک میں درج واقعات کا تذکرہ ہوا۔
اس دوران کانفرنس روم میں ایک شخص شیخ رشید کی کتاب پر انکا آٹوگراف لینے پہنچ گیا۔ شیخ رشید احمد نے اپنے آٹوگراف کے دوران قاری کے کان میں سرگوشی کی۔
صحافیوں نے شیخ رشید احمد کی سرگوشی پر قہقہ لگایا اور شادی نہ کروانے کا راز جاننا چاہا۔ جس پر قاری کی موجودگی میں شیخ رشید نے کہا کہ یہ بھی پڑھ لیں لیکن انکی جو اگلی کتاب ہے دھماکے دار انکشافات اصل میں اس میں ہونگے۔ نجی زندگی کے اہم رازوں سے بھی پردہ اٹھائیںگے۔
insidestory.pk pakistan railways shehikh rasheed book sheikh rasheed ahmed 2020-09-13