پنجاب اسمبلی کی نئی مسجد کا 23 سال بعد افتتاح

Spread the love

 پنجاب اسمبلی کی نئی مسجد کا افتتاح 23 سال بعد اسپیکر چوہدری پرویز الہی نے کیا۔ 1997 میں مسجد کا سنگ بنیاد بھی چوہدری پرویز الہی نے ہی رکھا تھا۔

افتتاح کے موقع پر پوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سمیت  صوبائی وزرا اور دیگر ارکان اسمبلی موجود تھے۔ چوہدری پرویز الہی نے کہا بڑی ہی خوشی کا موقع ہے کہ اللہ کے گھر کا سنگ بنیاد رکھا اور اب افتتاح کیا. مسجد میں جمعہ کی پہلی نماز بھی ادا کردی گئی ۔

مسجد کی تعمیر کے لیے سابق رکن اسمبلی رئیس مجبوب نے ایک کروڑ چودہ  لاکھ جبکہ شیخ علاؤالدین نے چوبیس  لاکھ روپے کے فنڈز دیئے، دیگر اراکین نے بھی اس کار خیر میں حصہ ڈالا۔

 مسجد میں پانچ سو  سے زائد نمازیوں کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔ نئی مسجد کی تعمیر فیصل مسجد اسلام آباد کے طرز تعمیر پر کی گئی ہے۔ مسجد کی عمارت بیس منٹ اور گراؤنڈ فلور پر مشتمل ہے۔

پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت  میں اجلاس کروانے کی ایک بار پھر تاریخ کا اعلان بھی کیا گیا۔ اسپیکر چوہدری پرویز الہی نے بتایا کہ اس سال نومبر تک نئی اسمبلی عمارت کا کام بھی مکمل ہوجائے گا اور نومبر کے تیسرے ہفتے وہاں اجلاس منعقد کروایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*