رابی پیرزادہ اک بار پھر لٹ گئیں

Spread the love

 

 گلوکارہ رابی پیرزادہ کے بینک اکاونٹ سے لاکھوں روپے نکال کر اسے خالی کردیا گیا۔ یہ کام اے ٹی ایم فراڈ کرنے والے گروہ نے کیا  ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹویٹر پر  رابی نے نجی بینک کے ناقص سیکیورٹی نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بینک جیسا بڑا ادارہ بھی چوری نہیں روک سکتا، آج سیاحتی مقام مری میں جب اے ٹی ایم کارڈ استعمال کیا تو پتا چلا کہ میرا بیلنس صفر تھا جس کے بعد بینک فون کیا تو معلوم ہوا کہ کسی نے لاہور میں جعلی اے ٹی ایم کے ذریعے میرے بینک اکاؤنٹ سے تمام پیسے نکال لیے ہیں۔

رابی پیرزادہ نے چوری سے متعلق قرآن پاک کی سورہ العمران کا حوالہ بھی دیا کہ ’’اس دنیا میں تو ہم شاید کسی سے دھوکا کرکے چند لمحات خوشی کے گزار لیں گے مگر ۔آخرت میں ایسے لوگوں کے لیے دردناک عذاب ہے، کاش لوگ میری بات سمجھ سکیں کیوں کہ دنیا کی زندگی تو محض دھوکے کا سامان ہے‘‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*