حافظ سعید کے دست راست عبدالرحمن مکی کودہشت گردوں کی معاونت کے جرم میں سزا

Spread the love

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر تین نے جماعت الدعوۃ کے نائب امیر اور حافظ محمد سعید کے دست راست عبدالرحمن مکی سمیت تین مرکزی رہنماوں دہشت گردوں کی معاونت کے جرم میں سزا سنائی۔

تفصیلات کے مطابق جماعت  الدعوۃ کے تینوں مرکزی رہنماؤں کو 28 اگست 2020 کو  انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر تین نے سزا سنائی۔ تینوں رہنما دہشت گردی کی مالی اعانت کے مرتکب پائے گئے۔ ملک ظفر اقبال اور عبدالسلام بھٹوی کو بمعہ جرمانہ پانچ،پانچ سال جبکہ عبدالرحمن مکی کو جرمانے کیساتھ 18 ماہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق یہ مجرم اپنی کالعدم  تنظیم لشکر طیبہ کی سرگرمیاں انجام دینے کیلئے مالی معاونت کر رہے تھے۔ یہ فنڈ اکٹھا کرتے اور اسکو کالعدم لشکر طیبہ اور جماعت الدعوہ کیلئے استعمال کرتے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جماعت الدعوۃ  کے ان رہنماؤں کے خلاف سی ٹی ڈی پنجاب کے ذریعہ درج ایک مقدمے میں استغاثہ نے کامیابی کے ساتھ ان الزامات کو ثابت کیا۔  لشکر طیبہ کو بھی ، ان کے رہنماؤں کے ذریعہ فرنٹ ٹرسٹ کے ساتھ مجرم قرار دیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے ممنوعہ تنظیموں کے ممبروں کی دہشت گردی کی مالی اعانت کی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*